پاور  پر چیزنگ کمپنی کی بجلی 3.12روپے یونٹ مہنگی، کے الیکٹرک کی 1.79روپے سستی کرنے کی درخواست

پاور  پر چیزنگ کمپنی کی بجلی 3.12روپے یونٹ مہنگی، کے الیکٹرک کی 1.79روپے سستی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے دسمبر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی،  جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔بجلی صارفین کے لیے بری خبر، 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو 1 روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے۔سی پی پی سی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمدی ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 79 پیسے بجلی سستے دینے کی درخواست دائر کی ہے۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -