اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 15 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال 

 اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر مزید 15 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال 

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جمع کرانے پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مزید 15 اراکین کی رکنیت بحال کر دی۔ تفصیلا ت کے مطابق  الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی کے مزید3 ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے،پنجاب اسمبلی کے9ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے2 ارکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے جبکہ سندھ اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی سالانہ تفصیلا ت جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کی ہوئی ہے۔ 

 رکنیت بحال  

مزید :

صفحہ اول -