کے فور منصوبے کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی،12 ارب روپے ضائع 

    کے فور منصوبے کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی،12 ارب روپے ضائع 

  

کراچی(آئی ا ین پی) شہر قائد کے باسیوں کے لئے  فراہمی آب کے میگا منصوبے کے فور کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے باعث 12 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں۔  کے فور منصوبے کا نیا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے، 650 ملین گیلن کا منصوبہ اب 260ملین گیلن تک محدود کردیا گیا ہے، نئے ڈیزائن میں منصوبے کی لمبائی127کلومیٹر سے کم ہوکر108کلومیٹر رہ گئی ہے، منصوبے کی پی سی ون تیار کی جاچکی ہے۔  منصوبہ اوپن کینال کے بجائے زیر زمین پائپ لائنوں پر بنایا جائیگا، منصوبے کی نئی لاگت 126 ارب روپے رکھی گئی ہے،جس پر کام کا آغاز مارچ2022 سے شروع ہوگا اور اسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

 کے فور 

مزید :

صفحہ اول -