بھارت نے 35 پاکستانی یوٹیوب  چینلز پر پابندی عائد کردی

        بھارت نے 35 پاکستانی یوٹیوب  چینلز پر پابندی عائد کردی

  

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں بلاک کردیا۔اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات وکرم نے جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

مودی حکومت

مزید :

صفحہ اول -