جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

 جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری  کے بعد جسٹس عائشہ ملک کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 21 جنوری کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے جسٹس عائشہ ملک کو بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی  ان کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کا دورانیہ ان کے حلف اٹھانے کے دن سے شروع  ہو گا۔

نوٹیفکیشن جاری 

مزید :

صفحہ اول -