عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے: وزیراعلٰی پنجاب

        عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے: وزیراعلٰی پنجاب

  

     لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کیلئے ایڈیشنل ڈی جی پی آر کی پوسٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیجیٹل میڈیا ونگ، ڈی جی پی آر کی 5 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری اور گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے چارٹر کی منظوری بھی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یورنیورسٹی کے قیام کی سکیم کو رواں مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ساہیوال کی ترقی کیلئے18سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ساہیوال میں 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے سکیموں پر کام شرو ع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس وظائف، کیش ایوارڈز اور انتقال کرنے والے سابق کھلاڑیوں کے خاندانوں کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کااجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی یک جہتی اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علما کرام کا کردار قابل تحسین ہے۔معاشرے میں تحمل، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے علما نتیجہ خیز کردار ادا کرسکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سردار عثمان بزدار انارکلی بم دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے میوہسپتال پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً زخمیوں کے پاس جا کرمزاج پرسی کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوں کاحال دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں سے علاج معالجے اور دیگر امور کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے زیر علاج زخمیوں کا حوصلہ بڑھایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بم دھماکے میں زخمی خاتون کو دلاسہ دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیراز نامی نوجوان کے 5کامیاب آپریشن ہونے پر ڈاکٹروں کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ نے کمشنر لاہور کو شیراز کی مالی امداد کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر زخمی کو مفت اور بہترین علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-حکومت پنجاب بم دھماکہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر بہت دکھ ہوا، ملزم سزا سے بچ نہیں سکیں گے-بزدل دشمن نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نہیں چھوڑیں گے - پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری آگئی،کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی-ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر ملے گااور 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ہو گی- کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے وزیر اعلی آفس میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی اورگھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباددی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تقریب کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کافلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں -پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر ڈسٹرکٹ میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ  صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔نیفڈا نے پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر  اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے-حکومت پنجاب پراجیکٹ پر انفراسٹرکچر ورک ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کر چکی ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ الاٹی 10 سے 20 سال کے عرصے میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کریں گے۔ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایف ڈبلیو او اوراین ایل سی مکمل کریں گے۔ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ای سی ایس پی کو پراجیکٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 3 مقامات پر ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ میں گھر کی اوسط لاگت کا تخمینہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے - پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت رائے ونڈمیں 245، سرگودھا میں 324 اور چنیوٹ میں 270 گھر بنائے جارہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وعدوں کی تکمیل کیلئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہیں۔پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کے عام آدمی کیلئے گھر کے خواب کی تعبیر ہے۔ ہم عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -