گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ،شاہ محمود کا ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر جواب

  گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ،شاہ محمود کا ترین کے جہاز سے متعلق سوال پر جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے جہاز کی لینڈنگ کس طرف ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا دھند کا موسم ہے،جہاز کے بجائے گاڑی کا سفر زیادہ محفوظ ہے، پارٹی میں جمہوریت ہے، سب کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے اور پرویز خٹک نے آزادی رائے سے بات کی۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم مہنگائی کم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، 27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکو مت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کیخلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔
شاہ محمود جواب

مزید :

صفحہ اول -