شریف فیملی کورانا شمیم کے بیان حلفی پر دستخط کے معاملے پر پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری

شریف فیملی کورانا شمیم کے بیان حلفی پر دستخط کے معاملے پر پوزیشن واضح کرنی ...

  

      دبئی(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے، اس سے قبل صرف سیاستدا نوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے، فلاپ فلمیں لندن جا کر بیٹھ گئی ہیں، نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو صرف ان کی فلمیں چل رہی تھیں، اصل فلم کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی، رانا شمیم کے بیان حلفی کے بار ے میں چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فوادنے کہا شر یف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے، اس پر انہیں وضاحت کرنی چاہئے، اوورسیز پاکستانیز سر کا تاج اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیز اس تاج کا نمایاں ہیرا ہیں، 15 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں مقیم ہیں، ترسیلات زر میں ان کا سب سے بڑا حصہ ہے، روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ تعداد یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی ہے، جس طرح عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح اوورسیز پاکستانیز بھی عمران خان کی پشت پر کھڑے ہیں، چوہدری فوادنے کہا یہی وہ امتزاج ہے جو پاکستان کو آگے لے کر چلے گا، دبئی میں فلم فیسٹیول میں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، یو اے ای میں مقیم پاکستانی فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں دیکھنے آئیں۔

فواد چوہدر

مزید :

صفحہ اول -