افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد، چلغوزے کی درآمد پر ریگو لیٹری ڈیوٹی ختم کرنیکی منظوری

  افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد، چلغوزے کی درآمد پر ریگو لیٹری ڈیوٹی ...

  

        اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیدی جبکہ کابل سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دی گئی۔ افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے تھرڈ پارٹی خدمات لینے کی منظوری بھی دی۔ داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونیوالے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا لواحقین کو سرکاری طور پر 11.6 ملین ڈالر بطور خیرسگالی معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ ربیع سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس این جی پی ایل سے وابستہ فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو مارچ تک گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اس عرصے کے دوران پلانٹس کو 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس ملے گی۔ ای سی سی نے 5 جی سپیکٹرم کیلئے مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی بھی منظوری دی۔ نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز، اسلام آباد انتظامیہ کے منضوبوں کیلئے 7.85 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ، ایف سی ہیڈکوارٹرز نارتھ کے ہیلی کاپٹر کے پرزہ جات کیلئے 30 لاکھ کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -