سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 192.31پوائنٹس بڑھ گیا: انٹر بینک میں ڈالر سستا اوپن مارکیٹ میں مہنگا 

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 192.31پوائنٹس بڑھ گیا: انٹر بینک میں ڈالر سستا ...

  

کراچی (اکنامک  رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای 100انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈکیا گیا، کاروباری تیزی کی وجہ سے59.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی بروکریج ہاؤسز اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،توانائی،پراپرٹیز سمیت سیگر منافع بخش اداروں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس45148.92پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پرانڈیکس45ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 192.31پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس44825.97پوائنٹس سے بڑھ کر45018.28پوائنٹس پربند ہوا اسی طرح 81.79پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17665.79پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30750.03پوائنٹس سے بڑھ کر30878.62پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیز ی کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 32ارب19کروڑ81لاکھ29ہزار669روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب29کروڑ 15لاکھ68ہزار590روپے سے بڑھ کر77کھرب32ارب 48کروڑ96لاکھ98ہزار259روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو7ارب روپے مالیت کے17کروڑ61لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو7ارب روپے مالیت کے25کروڑ42لاکھ7ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے203کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،118میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ91لاکھ،جہانگیر صدیق کمپنی1کروڑ37لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ25لاکھ،سینر جیکو پاک71لاکھ اور غنی گلوبل 70لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.40روپے سے کم ہو کر176.15روپے اور قیمت فروخت176.50روپے سے کم ہو کر176.30روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت177.80روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.50روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے گھٹ کر238روپے اور قیمت فروخت 241.50روپے سے کم ہو کر240.50روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالرزکی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1834 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے کمی سے 1لاکھ25ہزار850اوردس گرام سونے کی قیمت43روپے کمی سے 1لاکھ7ہزار896 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -