وزارت سائنس نے خودووٹنگ مشین خریدی توناقابل قبول ہوگی: الیکشن کمیشن 

وزارت سائنس نے خودووٹنگ مشین خریدی توناقابل قبول ہوگی: الیکشن کمیشن 

  

 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹنگ مشین کی خریداری سے متعلق وزارت سائنس و ٹیکنا لو جی کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے وزار ت سائنس نے خود ووٹنگ مشین خریدی تو قبول نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے لکھا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنا لو جی نے نجی کمپنی سے خود ووٹنگ مشین خریدی تو وہ قبول نہیں ہوگی۔کمیشن نے لکھا آئین کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،یہ صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ وہ اوپن ٹینڈر پر پیپرا رولز کے مطابق ووٹنگ مشینیں خریدے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -