بھارت بچوں اور خواتین کو ظلم کا  نشانہ بنا رہا ہے،مشعال ملک 

بھارت بچوں اور خواتین کو ظلم کا  نشانہ بنا رہا ہے،مشعال ملک 

  

 اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت بچوں اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے،اقوام متحدہ کو اس مسئلے ہر سنجیدہ قدم اٹھانا ہوگا،انشاء اللہ تمام لوگوں کی محنتیں رنگ لائیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ بھارت گزشتہ 7 دہائیوں سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کر رہا ہے،پہلی بار ایسا ہوا ہے،کشمیر لیگل فورم نے ڈوزیئر تیار کیا،ان شواہد کو اکٹھا کرنے کیلئے کتنے لوگوں نے اپنی زندگی داؤپر لگائی،یہ ڈوزیئر مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کی ایک جھلک ہے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں بھارتی مظالم اس سے کہیں زیادہ ہیں،ہم کشمیری مظلوم نہیں لڑنے والے اور مقابلہ کرنیوالے ہیں۔مشعال ملک نے کہاکہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے،بھارت بچوں اور خواتین کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیگل ایشوز کو اکھٹا کرنا ہے اور پھر اس کے مطابق ہمیں اپنی جنگ لڑنی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کو اس مسئلے ہر سنجیدہ قدم اٹھانا ہوگا،انشاء اللہ تمام لوگوں کی محنتیں رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کا حق چھین کر بھارتیوں کو دے دیا،دنیا اس پر کیوں بات نہیں کر رہی۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں نے پرامن جہاد جاری رکھا،کشمیریوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر ان کا قتل عام جاری کیا گیا،برٹش پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کے بعد امید ہے کشمیریوں کو حق ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت چائینہ بھی اس مسئلے میں قدم بڑھا رہا ہے

مشعال ملک 

مزید :

صفحہ آخر -