چونگی امرسدھو، گھر میں ہیٹر کے باعث آتشزدگی، 3بچے جاں بحق، وزیراعلٰی کا اظہر افسوس کمشنر سے رپورٹ طلب

چونگی امرسدھو، گھر میں ہیٹر کے باعث آتشزدگی، 3بچے جاں بحق، وزیراعلٰی کا اظہر ...

  

      لاہور (کرائم رپورٹر)چونگی امر سدھو کے علاقے گلستان کالونی میں واقع گھر میں ہیٹر کے باعث آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ماں باپ سمیت دیگر تین بھا ئی شدید زخمی ہوگئے۔آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونیوالوں میں 2سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا اور 6 سالہ لاریب بیٹی شامل ہے جبکہ زخمیوں میں باپ مراتب علی 40 سال اور 35 سالہ ماں فرزانہ مراتب اور 3 بچے علی رضا، علی حسن اور علی حمزہ بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے غمزہ خاندان کے قریبی عزیز کے مطابق سردی کی وجہ سے ہیٹر جلایا تھا اور ساتھ موٹر سائیکل کھڑی تھی جو آگ لگنے کا باعث بنی۔

 آتشزدگی

مزید :

صفحہ اول -