امریکہ کا غیرملکی سائنس طلبہ اور سکالرز کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان

  امریکہ کا غیرملکی سائنس طلبہ اور سکالرز کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکہ بیرون ملک سے آنیوالے سائنس کے طلباء اور سکالرز کو خصوصی مراعات فراہم کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان میں بتایا کہ برج یو ایس اے ایکسچینج کے مقاصد کے حصول کیلئے سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور حساب کے طلباء اور سکالرز کیلئے تحقیقی پروگرام کے تحت نئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق اس ایکسچینج پروگرام کے طلباء کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباء کیلئے ان مضامین کے لئے جاری ہونے والے جے ون ویزے کی مدت بھی بڑھائی جارہی ہے۔ اس کا اطلاق 2021 سے 2022ء تک اور 2022ء سے 2023ء تک کے دونوں سیشنز پر ہوگا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان غیر ملکی طلباء اور سکالرز کی وجہ سے امریکی  معیشت کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ 2020ء میں ان کی وجہ سے ہماری معیشت کو 39ارب ڈالر کا فائدہ پہنچا اور شہروں میں چار لاکھ دس ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
امریکہ 

مزید :

صفحہ اول -