یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھو ل لیا

یورپی یونین نے کابل میں باضابطہ طور پر سفارتخانہ کھو ل لیا

  

       کابل(آئی این پی) یورپی یونین نے افغانستان میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھول لیا ہے۔ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے نمائندوں کیساتھ ملاقاتوں اور افہام و تفہیم کے بعد کابل میں سفارت خانہ کھولا گیا۔یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان پیٹر سٹینو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں یورپی وفد کی کم سے کم موجودگی کو دوبارہ قائم کرنا شروع کر دیا ہے۔ترجمان ای یو فارن افیئرز کے مطابق کابل میں ہماری موجودگی طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہ سمجھا جائے، کابل میں یورپی وفد انسانی امداد کی فراہمی اور انسانی صورت حال کی نگرانی کیلئے  ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کے ڈی فیکٹو حکام کو بھی اس حوالے سے واضح طور پر بتا دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ طالبان حکومت نے اپنے تمام وعدے پورے کر دیے ہیں لہذا اب عالمی حکومتوں کو افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -