پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سی پیک نے اہم کردار ادا کیا، چینی قونصلر 

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سی پیک نے اہم کردار ادا کیا، چینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میں چینی سفارتخانے کے اقتصادی قونصلر لی یونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر نے پاکستان میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا، 2020 کے آغاز سے کووڈ 19 کی پانچ لہروں نے پاکستان میں تباہی مچا دی،کچھ کاروباری اداروں کو کئی مسائل کا سامنا ہے،  خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی۔گوادر پرو کے مطابق وبا کے بعد کے دور میں کام اور پیداوار کو دوبارہ شروع کرنے، پاکستان میں کاروباری اداروں کی مدد، ان کی مارکیٹ کو سمجھنے اور پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ کی توقع کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے میں مدد کیلئے ''آؤٹ لک آف کموڈیٹی اینڈ پی کے آر ریٹ ان پوسٹ ایپیڈیمک ایرا آف کووڈ کے عنوان سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار کا اہتمام آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) اور بینک آف چائنا پاکستان آپریشنز نے کیا۔گوادر پرو  کے مطابق سنٹر فار بزنس اینڈ اکنامک ریسرچ کے ڈائریکٹر پرو فیسر ڈاکٹر قاضی مسعود احمد نے نے پاکستان میں شرح تبادلہ کے حوالے سے بتایا کہ مارچ 2020 میں پاکستان میں شرح تبادلہ 6.7 فیصد کم ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت  166 روپے ہو گئی جس کی وجہ 1.89 ملین امریکی ڈالر ہاٹ منی کا اخراج  ہے۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ  2022 میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 195 کا ہو جائے گا۔تجارتی، مالیاتی اور مالیاتی پالیسیوں میں موجودہ اور متوقع تبدیلیاں، مارکیٹ سے چلنے والے زر مبادلہ کی شرح کا نظام، اور آ ئی ایم ایف پروگرام کے نفاذ جیسے عوامل پاکستان میں شرح تبادلہ میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
چینی قونصلر 

مزید :

صفحہ آخر -