انار کلی بم دھماکہ کے دو سہولت کار اور میو ہسپتال کے باہر سے دو مشکوک افراد گرفتار

انار کلی بم دھماکہ کے دو سہولت کار اور میو ہسپتال کے باہر سے دو مشکوک افراد ...

  

       لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)حساس اداروں نے میو ہسپتال ایمرجنسی کے باہر سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا  بتایا گیاہے کہ میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاگیا تو کار سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں راؤنڈ اپ کر کے گھیر لیا گیا۔ بتایا گیاہے کہ گاڑی میں موجود دو مشکوک افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے گاڑی کی مکمل تلاشی کے بعد کار کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔انارکلی دھماکہ کیس میں، پولیس اور حساس اداروں کی تفتیش جاری، فوٹیجز کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی  مبینہ دہشت گرد موٹرسائیکل پر جائے وقوعہ تک آیا اور ایک بیگ رکھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد کے جانے کے 4 منٹ بعد دھماکہ ہوا۔ دہشت گرد کے فرار ہونے کی مزید فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں۔ دھماکہ میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے دھماکے میں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے دو روز قبل میو ہسپتال میں بم دھماکے کے کل 30 زخمیوں کو لایا گیا گزشتہ روز 20 زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ تاحال میو ہسپتال میں اس وقت 7 مرد زخمی اور ایک زخمی خاتون زیر علاج ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دو سہولت کاروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گز شتہ روزصبح راوی روڈ سے حراست میں لیا۔۔فرانزک ماہرین اورقانون نافذ کرنے والے ادروں نے بم دھماکے کی جگہ سے تمام ممکنہ شواہد اکٹھے کر لئے۔جائے وقوعہ کو ابھی تک عام افراد کے لئے بند رکھا گیا ہے جبکہ تباہ شدہ 5 موٹرسائیکلیں اور ایک سائیکل تاحال موجود ہے۔ دھماکہ کے اطراف میں موجود دکانیں بھی سیل کر رکھی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیموں کے مطابق دھماکے سے قبل دہشت گرد کے دونوں سہولت کار جائے وقوعہ کی ریکی کرتے نظر آتے ہیں۔

دھماکہ تفتیش

مزید :

صفحہ اول -