بوسٹر ڈوز،4 دن قرنطینہ لازمی قرار،عمرہ بحران مزید بڑھ گیا

 بوسٹر ڈوز،4 دن قرنطینہ لازمی قرار،عمرہ بحران مزید بڑھ گیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) بوسٹر ڈوز اور چار دن کا قرنطینہ دونوں لازمی قرار،عمرہ بحران مزید بڑھ گیا۔عمرہ ایجنٹ کی عمرہ بکنگ سے زیادہ کروٹین پیکیج میں دلچسپی۔ سعودی وزارت الحج کے عمرہ کے لئے نئے قوائد آنے کے بعد پاکستان سے عمرہ پر جانے والوں کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے، بڑے بڑے گروپوں نے پورے پورے جہاز کی بکنگ کر رکھی تھی،10دن بعد ایک عمرہ بوسٹر ڈوز کے باوجود کروٹین لازمی کی شرط نے عمرہ ٹریڈ کی جان نکال دی ہے۔ پورے پورے جہاز کی بکنگ کینسل کروا دی گئی ہے عمرہ کیونکہ ایڈوانس بکنگ پر ہو رہا ہے عمرہ میں منافع کم اور کروٹین پیکیج میں زیادہ ہونے کی وجہ سے عمرہ ایجنٹ عمرہ کی بجائے کروٹین پیکیج فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔پاکستان سے اب تک عمرہ پر چند سو افراد جا سکتے ہیں ان دنوں کم از کم3لاکھ میں ہو رہا ہے۔

بوسٹر ڈوز

مزید :

صفحہ آخر -