آج کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، حسان خاور

آج کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، حسان خاور

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک کو ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عزم ہے۔ معیشت کی شرحِ نمو کا 5.3 فیصد ہونا بہتر مستقبل کی نوید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف 2023 تک اپنے منشور پر عمل کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے مزید کہا کہ مشکل وقت گزر چکا، سیاسی بے روزگار ٹولہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ اب قوم کے لیے اچھے وقت کی شروعات ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان اب صرف رائیونڈ، لندن یا پریس کانفرنسوں تک محدود ہوچکا ہے۔ آڈیو لیکس سے لے کر رانا شمیم کیس تک اپنی خودساختہ چالوں اور اداروں کے خلاف سازشوں کے کھودے گڑھے میں ن لیگ خود گر چکی ہے۔ ملکی سیاست میں اب شریف خاندان کی جگہ  تنگ ہو چکی ہے۔ انار کلی دھماکے کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -