چینی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو اظہار ہمدردی، نیک تمناؤں پر مبنی خط

  چینی کمیونسٹ پارٹی کا شہباز شریف کو اظہار ہمدردی، نیک تمناؤں پر مبنی خط

  

       اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)   کی سینٹرل کمیٹی کے بیورو آف ساؤتھ اینڈ ساؤتھ ایسٹ ایشیائی امور کے ڈائیریکٹر جنرل میم یو من نے شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے  جس میں انہوں نے لکھا  ہے کہ  آپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر پر اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے آپ کی جلد صحت یابی کے مطمنی ہیں،پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک قد آور سٹیٹس مین اور چین کے دیرینہ دوست کے طور پر آپ نے دونوں جماعتوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور عوام میں دوستی بڑھانے کے لئے جو طویل المدتی کوششیں کی ہیں، چین ان اچھی یادوں کو ہمیشہ خوشی سے یاد کرتا ہے۔سی پی سی نے شہباز شریف کو  لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ  کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے سوسال مکمل ہونے پر آپ کے تہنیتی پیغام  کا خیر مقدم کرتے ہیں،کورونا وبا کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے اور ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے ہمارے درمیان اور بھی زیادہ قربت آئی ہے،کورونا کے خلاف جنگ میں ہم چین کی طرف سے آپ کی جماعت کی ہر ممکنہ مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،دعا ہے کہ پاکستان اس وائرس کو جلد شکست دے،کورونا کے پس منظر میں ہم دونوں جماعتوں کے درمیان مزید رابطوں اور تبادلوں پر آمادہ ہیں،تاکہ عوام کے مفاد میں ہمارے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں سے ہم کنار ہوں،کمیونسٹ پارٹی کے خط میں شہباز شریف کے لئے پرتپاک جذبات کا اظہار کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی

مزید :

صفحہ اول -