وزیر خارجہ کی صمصام بخاری کے گھر آمد،بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت
اوکاڑہ (نامہ نگار+بیورورپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کی رہائش گاہ اوکاڑہ آمد،انہوں نے صوبائی وزیر صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرماں والا شریف میر طیب شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقابلہ(ن) لیگ،پیپلز پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے،ہم مہنگائی کم کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ27 فروری کو بلاول اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ہم گھوٹکی سے کراچی کی طرف مارچ کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ دیا اس کے خلاف پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں کراچی کی طرف مارچ کریں گی۔
شاہ محمود قریشی