اومیکر ون کورونا سے کم خطرناک، 25ء تک پاکستان میں رہیگا،اسداسلم

اومیکر ون کورونا سے کم خطرناک، 25ء تک پاکستان میں رہیگا،اسداسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)پنجاب حکومت کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین پروفیسر اسد اسلم خان نے انکشاف کیا ہے کہ اومیکر ون 32وائرسز کا مجموعہ ہے جو کہ 2025ء تک پاکستان میں موجود رہے گاتاہم تحقیق نے یہ ثابت کردیا ہے کہاومی کرون ریجنل کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک نہیں ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وائرس تیزی سے ایک سے دوسرے شخص ہی نہیں محفل میں اگر اومی کرون کا ایک مریض موجود ہے تو وہ تمام لوگوں میں باآسانی منتقل ہوجاتا ہیاس سے بچاؤ کا واحد حل بوسٹر ڈوز اور احتیاطی تدابیر ہیں۔وہ گزشتہ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کررہے تھے پروفیسر اسد اسلم خان نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد جب ڈیلٹا وائرس آیا تو اس نے اپنے اندر 12تبدیلیاں کیں اب یہ اومی کرون نے اپنے اندر 32تبدیلیاں کی ہیں مگر کرونا وائرس کیلئے جو ویکسینیشن تیار ہے وہ اس پر بھی اثر رکھتی ہے اس میں فرق صرف یہ ہے کہ یہ وائرس تیزی سے پھیلتا ہے مگر اس کی بیماری کا دورانیہ 5سے 6دن ہے یہ پیناڈول سے بھی ٹھیک ہوجاتا ہے اس وائرس کے پھیلنے کی شدت بہت زیادہ ہے۔
اسداسلم

مزید :

صفحہ اول -