جی ڈی پی میں 5.37فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی ہے،فرخ حبیب

  جی ڈی پی میں 5.37فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی ہے،فرخ حبیب

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا جیسے عالمی چیلنج سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،تین برس میں جی ڈی پی میں 5.37 فیصد نمو کا حصول کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے، پاکستان کی معیشت کا حجم 346.76ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، اصلاحات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہماری کامیاب حکمت عملی پر مہر ثبت کرتا ہے، ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کیلئے معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ملکی معیشت کو پائیدار بنانے کیلئے معاشی ٹیم کی انتھک محنت رنگ لا رہی ہے۔ہمارے اقدامات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں گردشی قرضہ 400ارب سے زیادہ تھا۔

فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -