سپیکر پنجاب اسمبلی کی لیگی رہنما ء بلال یٰسین کی عیادت کیلئے گھر آمد 

سپیکر پنجاب اسمبلی کی لیگی رہنما ء بلال یٰسین کی عیادت کیلئے گھر آمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے اہم رہنما اور سابق نائب وزیراعظم پاکستان چودھری پرویز الہی مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یٰسین کے گھر آئے جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے لیگی رہنما کی خیریت دریافت کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بلال یا یٰسین پر ہونے والے حملے کے کیس کی تحقیقات میں تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، جی ایم سکندر بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کو جلد صحت یاب فرمائے، اگلی ملاقات اسمبلی میں ہوگی، آپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا، سیاسی میدان میں ابھی آپ نے عوام کی مزید خدمت کرنی ہے، عوام کی خدمت کے صلے اللہ نے آپ کو نئی زندگی دی۔ خیریت دریافت کرنے پر بلال یٰسین نے چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔
چودھری پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -