افغانستان کو ایک حکومت تلے  متحد کرنا ممکن نہیں، جو بائیڈن

   افغانستان کو ایک حکومت تلے  متحد کرنا ممکن نہیں، جو بائیڈن

  

  واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اپنی افواج اس لیے واپس بلا لیں کیونکہ جنگ زدہ ملک کو ایک حکومت کے تحت متحد کرنا ممکن نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ایک نیوز کانفرنس میں جوبائیڈن نے یہ بھی کہا کہ امریکا 20 برسوں سے افغانستان میں ہر ہفتے ایک ارب ڈالر خرچ کر رہا تھا اور غیر معینہ مدت تک ایسا کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی بھی افغانستان کو ایک ہی حکومت کے تحت متحد کرنے کے قابل ہے تو اپنا ہاتھ اٹھائیں، یہ ایک ٹھوس وجہ سے سلطنتوں کا قبرستان رہا ہے کیوں کہ یہ اتحاد کے لیے موثر نہیں ہے۔ 

جو بائیڈن

مزید :

صفحہ اول -