تمام سیاسی جماعتوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں، آغا حامد موسوی

 تمام سیاسی جماعتوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں، آغا حامد موسوی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی مفاد پرستی‘دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت تمام ملکی انتخابات گواہ ہیں کہ حزب اقتدار اور حزب مخالف کی تمام سیاسی جماعتوں کے کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں، کرسی کی ہوس فوج اور عوام کی قربانیاں نگلتی جارہی ہے،انارکلی لاہور سے بلوچستان تک دہشت گردی کے پیچھے بلاشبہ بھارت کارفرما ہے لیکن اس کے سہولت کارکراچی سے خیبر تک موجود ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے ٹی این ایف جے کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماں کے تین بیٹوں کی شہادت پر حکمرانوں، سیاستدانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، کھلی بربریت پرکسی منصف نے حشر کیوں نہ اٹھایا؟جہاں بے گناہوں کو شیڈول فور اور کالعدم جماعتوں کو نظریاتی کونسل علماء بورڈز کی ممبریاں مل رہی ہوں وہاں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے،قومی سلامتی پالیسی پرصرف زبانی جمع خرچ نہیں عملدرآمد بھی نظر آنا چاہئے، سانحات پر افسروں کی معطلی ڈرامہ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے، انہوں نے کہا کہ 18تا20جمادی الثانی شہزادی کونین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہ کی ولادت پرنور کی مناسبت سے ایام عظمت نسواں منائے جائیں گے۔

 آغا حامد موسوی

مزید :

صفحہ آخر -