شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

  شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کے خلاف سزا کی اپیل پر سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دے دی ہے جو 26جنوری کو کیس کی سماعت کریگا۔جسٹس مقبول باقر، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں ملزم سراج جتوئی اور غلام مرتضی نے بھی سزاں کے خلاف اپیلیں دائر کیں جنہیں سماعت کے لیے مقرر کردیاگیا ہے۔ان درخواستوں پر جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 26جنوری کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف ملزمان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے۔ 

شاہ رخ جتوئی

مزید :

صفحہ اول -