حکومت کی بہتر پالیسیوں نے  معیشت کو آگے بڑھایا،شہباز گل

   حکومت کی بہتر پالیسیوں نے  معیشت کو آگے بڑھایا،شہباز گل

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی اور تین سالوں میں اسے درست سمت پر گامزن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت  اقتدار میں آئی تو کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 20 ارب ڈالر تھا اور حکومت نے جلد ہی اپنے اخراجات کم کردئیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے شرح نمو 5.7 فیصد تک بڑھ گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو زرعی شعبے میں حقیقی ادائیگیاں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال ٹریکٹرز کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور صنعتوں کیلئے مشینری بھی لگائی جا رہی ہے، سروس سیکٹر بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا نے کورونا وبا کے دوران کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا اور عوام کی سہولت کیلئے حکومت نے طبی شعبوں میں عملی اقدامات کیے اور عالمی معیار کے ہسپتال بنائے۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -