آئندہ انتخابات کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ اہم ہوگا،زلفی بخاری

 آئندہ انتخابات کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ اہم ہوگا،زلفی بخاری

  

  مسقط(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری  نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے، پاکستان میں آئندہ انتخابات کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ انتہائی اہم ہوگا۔ پاکستان اورعمان کے درمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنے جارہے ہیں۔ عمان کے دار الحکومت مسقط میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے زلفی بخاری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا،جس میں پاکستانی برادری، عمانی حکام اوررائل فیملی کے نمائندے بڑی تعداد شریک ہوئے جبکہ پاکستانی سفیراورعمانی دفترخارجہ کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ زلفی بخاری نے تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی شراکت داری کے نئے دور پر اظہار خیال کرتے ہوئے شانداراستقبال اورمہمان نوازی پرعمانی حکام اورپاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ کا حق ملنا بہت بڑی تبدیلی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ووٹ کااندراج یقینی بنائیں۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -