پاک بحریہ کا جہاز دورہ افریقہ کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز دورہ افریقہ کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد/نیروبی (این این آئی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر دورہ افریقہ کے آخری مرحلے میں کینیا پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کی بندرگاہ ”ممباسا“ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کی کینیا کے اعلی سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ممباسا میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 5400 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کیساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔
پاک بحریہ  

مزید :

صفحہ آخر -