جعلی مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست پربینک انتظامیہ کو نوٹس جاری، جواب طلب 

جعلی مقدمہ درج کرنے کیخلاف درخواست پربینک انتظامیہ کو نوٹس جاری، جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس صفدر سلیم شاہد نے سلک بینک کی سابق خاتون افسر پرجعلی مقدمہ درج کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسلک بینک کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 22 فروری کو جواب طلب کرلیا درخواست گزار غزالہ رحمان رانا کی طرف مشتاق موہل ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ سلک بینک نے ملازمت چھوڑنے کے بعد درخواست گزار کو کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا، قانون کے مطابق کوئی بھی بینک قرض لینے والے ملازمین کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ درج نہیں کرسکتا، عدالت سے استدعاہے کہ جعلی چیک کا درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -