ان ڈورشادیوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر

 ان ڈورشادیوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں شادی ہالز میں ان ڈورشادیوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست دائر کردی گئی یہ درخواست میرج ہالز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ ان ڈورشادی پر پابندی ناانصافی ہے،حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آوٹ ڈور 300 افراد کی اجازت ہے تعلیمی اداروں ٹرانسپورٹ اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،شادی ہالز میں. ان ڈور پابندی کا نوٹیفکیشن 19 جنوری کو جاری کیا گیا،شادی ہالز میں ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی امتیازی سلوک ہے  حکومت نے کورونا کو جواز بنا کر شادی ہالز میں ان ڈور پر پابندی لگائی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ میرج ہالز میں ان ڈور شادی تقریبات کے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -