بلند وبالاعمارتوں کی تعمیرات کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

بلند وبالاعمارتوں کی تعمیرات کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پربلند وبالاعمارتوں کی تعمیرات کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے،محکمہ ماحولیات اور سی ٹی او لاہورسے جواب طلب کرلیا عدالت نے کہا کہ بتایاجائے شہر کے نئے ماسٹر پلان میں ماحولیات اور پارکنگ کے مسائل کو مدنظر رکھا گیا یانہیں؟رہائشی علاقوں میں بلند وبالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت کس اتھارٹی کے پاس ہے،شہر میں نکاسی آب کامعاملہ نئے ماسٹر پلان میں شامل ہے یا نہیں؟درخواست گزار سید معظم علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہرکے رہائشی علاقوں اورمرکزی شاہراوں پربلند وبالاعمارتوں کی تعمیرات غیرقانونی ہیں،بلند وبالا عمارتوں میں پارکنگ نہ ہونے سے سڑکوں پرگھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے،ٹریفک کی بندش سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو ریے ہیں،بلند وبالا عمارتوں کی تعمیرات سے شہر میں نکاسی آب کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں،قانونی جواز کے بغیربلند وبالا عمارتوں کی تعمیرات اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پارکنگ نہ رکھنے والے پلازوں کی تعمیرات روکنے کاحکم دیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -