کرپشن کیس، ملزمان کی آئندہ سماعت پر بریت درخواست پر دلائل طلب

کرپشن کیس، ملزمان کی آئندہ سماعت پر بریت درخواست پر دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے 2 ارب 96کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر پولیس افسروں کی کرپشن کے کیس کی سماعت  8 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی آئندہ سماعت پر بریت درخواست پر دلائل طلب کر لئے ہیں، احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت مؤخر کی گئی،سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور دیگر پولیس افسران  نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے،نیب  نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کرا رکھا ہے، ملزمان کی جانب سے سید خورشید عالم ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز کی جانب سے عدالت میں نمائندہ مقرر کیا گیا ہے،رائے اعجاز کے والد سابق ڈی پی او رائے ضمیر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم عمران صدیقی اور رضوان اشرف کو جیل سے پیش کیا گیا،نیب کے ریفرنس میں رائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔،ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔
دلائل طلب 

مزید :

صفحہ آخر -