صاف پانی کمپنی کیس، ملزمان کی بریت درخواستوں پر سماعت ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے صاف پانی کمپنی کیس میں ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی،گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے رہنمارہنما انجینئرراجہ قمر السلام اور وسیم اجمل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی،دیگر ملزموں میں کرنل ریٹائرڈ طاہر مقبول، میجر ریٹائرڈ محمد خالد خان، مسرور احمد،میجریٹائرڈ عدنان آفتاب،محی الدین، محمد یوسف اور مسعود الحسن کاظمی شامل ہیں جنہوں نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،یادرہے کہ صاف پانی کیس میں عدالت میاں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ اور داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر چکی ہے۔