تاجر برادری کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے: اے سی نوشہرہ 

تاجر برادری کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے: اے سی نوشہرہ 

  

        نوشہرہ (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں کامیاب تجارت تب ممکن ہے جب تاجر برادری خود کو محفوظ اور خوشحال تصور کریں تاجربرادی کے مسائل ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں نوشہرہ کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل و صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس راشن پروگرام کے بارے میں مرکزی انجمن تاجران نوشہرہ کے صدر شیر زمین شاہ  کی قیادت میں مرکز انجمن تاجران ڈسٹرکٹ نوشہرہ کی کابینہ سینئر نائب صدر راجہ سعید قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد ندیم  فنانس سیکرٹری عطاء الرحمن میڈیا کوآرڈینیٹر سید جلال بادشاہ اور عالم پلازہ نوشہرہ کے صدر کوثر خان باجوڑی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے پی آر او جان شیر خان ترک بھی موجود تھے، 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -