پنجاب میں 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، یاسمین راشد 

پنجاب میں 8مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، یاسمین راشد 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے ہمراہ گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک کی سائٹ کا دورہ کیا۔سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان اورسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران بھی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ہمراہ تھے۔سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران میں ڈاکٹرعمران وحید، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ، ودیگر ڈاکٹرزشامل تھے۔ڈاکٹریاسمین راشد اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ  بلاک میں مختلف شعبہ جات،آپریشن تھیٹرز،ویٹنگ ایریاز، ڈلیوری رومز اوردیگروارڈزکادورہ کرکے پیش رفت کاجائزہ لیا۔سی اینڈ ڈبلیوکے افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرنے ڈاکٹریاسمین راشد اور ڈاکٹرفیصل سلطان کوزیرتعمیر مدراینڈچائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال لاہورمیں مدراینڈچائلڈ بلاک جلدعوام کیلئے کھول کروزیراعظم عمران خان کا ایک اورخواب پوراکریں گے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال میں 600بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ بلاک اپنی نوعیت کا منفرداور بے مثال ہسپتال ہو گا۔پنجاب میں آٹھ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈچائلڈ بلاک انشاء اللہ قلیل عرصہ کے دوران مکمل کریں گے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پریقین رکھتی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ گنگارام ہسپتال لاہورمیں مدراینڈچائلڈ بلاک پر تیزی سے کام جاری ہے۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے بعد مدراینڈچائلڈ ہسپتال حکومت کاشاندارمنصوبہ ہوگا۔ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنیادی کرداراداکریں گے۔

یاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -