بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ‘ اے ٹی پی کا حصہ لینے کا اعلان

  بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ‘ اے ٹی پی کا حصہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) امن ترقی پارٹی چیئرمین محمد فائق شاہ کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھرپور حصہ لے گی، اس بات کا اعلان پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس پر بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اویس خان نے کہا کہ عوامی اختیار تک جدوجہد جاری رہے گی، اہل، دیانتدار اور باصلاحیت افراد آگے آئیں ہم عوام کو حقوق دلائیں گے انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی، برسوں سے فرسودہ اور ناانصافی پر مبنی نظام پروان چڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کا استحصال جاری رہے اور ایک مخصوص طبقہ اپنی غیر جمہوری سوچ کے ساتھ عوام پر مسلط رہے، ہم عوام کو شعور اور اختیار دیں گے، امن ترقی پارٹی عوام کو دھوکہ دینے والوں کو ناکام بنائے گی۔