نوشہرہ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

 نوشہرہ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرنوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ کے  زیر نگرانی تحصیل نوشہرہ کے علاقے رشکء میں  کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا۔ جس میں علاقہ عوام منتخب ناظمین اور کونسلرزنے شرکت کرکے اپنے مسائل کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار کی موجودگی میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیاکھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ،, ٹی ایم او نوشہرہ, محکمہ تعلیم کے افسران, لوکل گورنمنٹ اور پولیس کے نماندے, تحصیلداران، ماتحت محکموں کے افسران,ریونیو سٹاف اور علاقہ مشران, منتخب ناظمین اور نماندوں اورعلاقہ عمادین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں علاقہ عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ زیادہ تر مسال صفای, بجلی گیس لوڈشیڈنگ, نوجوانوں کیلے کھیل کود کے میدان اور منشیات سے متعلق مسال تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو شکایات کے فوری  حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عمر وقار کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر نوشہرہ کی تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور ریونیو درباروں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔اس موقع پرمقامی عمادین اور شرکا نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا.*

مزید :

پشاورصفحہ آخر -