عوام کی بلا امتیاز خدمت میری شاخت ہے، نومنتخب وائس چیئر مین 

عوام کی بلا امتیاز خدمت میری شاخت ہے، نومنتخب وائس چیئر مین 

  

       صوابی(بیورورپورٹ)ویلج کونسل گاڑ منارہ کے نو منتخب وائس چیر مین باچا احمد نے کہا ہے کہ بلا امتیاز عوام کی خدمت میری شناخت ہے علاقے میں طالبات کے لئے پرائمری، مڈل اور ہائی سکول نہیں جس کی وجہ سے یہاں کی طالبات کو تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح علاج معالجے کے لئے بی ایچ یو کا قیام وقت کا تقاضا ہے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صحت اور تعلیم کے حوالے سے فوری نوٹس لیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل میں ترقیاتی فنڈز کو مشاورت سے خرچ کیا جائیگا۔ گلی کوچوں کی پختگی اور نالیوں کی صفائی ہماری تر جیحات ہیں عوام کے بنیادی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے نو منتخب تحصیل چیر مین عطاء اللہ خان کی قیادت میں اپنے علاقے کو تر قیافتہ بنائیں گے آئیس اور دیگر منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -