ملاکنڈ یونیورسٹی کے بورڈ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزکا اجلاس

ملاکنڈ یونیورسٹی کے بورڈ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزکا اجلاس

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے بورڈ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزکا اجلاس، ڈین شعبہ آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمان نے صدارت کی، اے ڈی اے کورسز آف اردو، پشتواوراسلامک سٹڈیزکے کورسزسمیت ایم فل اور پی ایچ ڈی کے انگلش اور لینگویسٹک کورسز زیر بحث لائے گئے، شعبہ انگریزی کے چیئرمین پروفیسرقیصر خان، پشتو اکیڈمی پشاوریونیورسٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرنصراللہ وزیر، شعبہ اسلامک سٹڈیز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پروفیسرمحمد طاہر،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں قومی زبانوں کے چیئرمین پروفیسرعبداللہ جان، ملاکنڈ یونیورسٹی شعبہ پشتو کے چیئرمین پروفیسرجان روم، شعبڈاکٹر نورالبصرامن،ہ اسلامک سٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرجانس خان،اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر بادشاہ رحمان اور نجم الحسن،شعبہ اکنامکس کے انچارج ڈاکٹر اکرام اللہ،شعبہ اردو کے انچارج ڈاکٹر منیرخان اورافشاں جبین،شعبہ انگریزی کے ڈاکٹر طارق خان اور شوکت علی اور شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل شعبہ انگریزی میاں شاہ بادشاہنے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -