ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم 

  ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں خادم کے گھر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر11لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گئے جبکہ رائے ونڈکے علاقے میں ڈاکوؤں نے احمد کی فیملی سے آٹھ لاکھ 85ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، گجر پورہ کے علاقے میں عمیر خان سے 28ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ کے علاقے میں ڈاکوعظیم سے95ہزار روپے اور موبائل فون،گلبرگ کے علاقے سے ڈاکومشتاق سے 53ہزار روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوشمیر سے اسلحہ کے ذور پر25ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فراصت سے92ہزار اور موبائل فون،ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکووسیم سے 65ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو شرجیل بٹ سے46ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں گلشن اقبال،سبزہ زار،باٹا پور،مناواں،نواں کوٹ اور لٹن روڈ میں شہریوں کے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -