جے یو آئی کے کامیاب نمائندے نظریاتی لوگ ہیں‘ زبیر علی 

جے یو آئی کے کامیاب نمائندے نظریاتی لوگ ہیں‘ زبیر علی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام پی کے 67کے زیر اہتمام نو منتخب بلدیاتی عوامی نمائندوں کے لئے تربیتی تعارفی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں  جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ پی کے67 کے امیر اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آصف اقبال داودزئی   حاجی زبیر علی حاجی فرید اللہ خان  کلیم اللہ خان سیکرٹری اطلاعات پشاور ڈاکٹر مسعود گل  بلال صافی مولانا رفیع اللہ علی زئی نعیم اللہ داودزئی اور سوشل میڈیا انچارج طیب اللہ سمیت  ولیج کونسل چیرمینزاور کونسلروں  پارٹی قائدین نے بھی شرکت کی  اس موقع پر مولانا مسکین شاہ حاجی زبیر علی آصف اقبال داؤدزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جمیعت علماء اسلام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب تمام نو منتخب نمائندے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا لیں اپنے علاقے میں عوام کے ساتھ رابطوں کو مضبوط کرے گھر گھر جاکر عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے مقررین نے کہا کہ اب اصل امتحان ہے کہ تمام کامیاب ہونے والے منتخب نمائندے عوام کے لیے اپنے دروازے کھول دے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں اس موقع پر حاجی زبیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بھر میں گیس کے مسائل کے حل کے لیے ان کے اعلی حکام سے بات چیت جاری ہے اور جلد ہی پشاور میں سوئی گیس کے مسئلہ کے حل کے لیے پالیسی مرتب کی جائے گی جس سے پشاور بھر کے گیس صارفین کو فائدہ ہوگا اور نئے کنکشن بی لگانے میں آسانی رہے گی حاجی زبیر علی نے کہا کہ اب عوام کا اعتماد بحال رکھنے اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کا وقت ہے جمیعت علماء اسلام کے تمام عوامی نمائندے ایک نظریاتی سوچ کے حامل لوگ ہیں اور یہ کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے کنونشن کے اختتام پر نو منتخب عوامی نمائندے حاجی زبیر علی حاجی فرید اللہ خان کلیم اللہ خان کونسلرز یوتھ کونسلر کسان کونسلر  اور دیگر عوام اور مہمان آپس میں میں گھل مل گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -