صوابی،ٹرانسفر سے کوائلز چوری کرنے والا 02 رکنی بین الضلاعی چور گروہ گرفتار

   صوابی،ٹرانسفر سے کوائلز چوری کرنے والا 02 رکنی بین الضلاعی چور گروہ گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)تھانہ تورڈھیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرانسفر سے کوائلز چوری کرنے والا 02 رکنی بین الضلاعی چور گروہ گرفتارکر کے چوری شدہ کوائلز و دیگر اوزار برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی ہدایت پر صوابی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے چوروں کے خلاف سرگرم عمل ہے کچھ عرصہ قبل درمیانی شب گل آباد جہانگیرہ کے لئے نصب شدہ ٹرانسفر سے نامعلوم چوروں نے کوائلز نکال کر چوری کئے جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہوئیں، جس سلسلے میں متعلقہ SDO کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا.اندریں سلسلہ ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تورڈھیر فواد علی نے تفتیش کرتے ہوئے واپڈا حکام کے تعاون سے 02 رکنی چور گروہ کو ٹریس کرکے ملزمان امین اللہ ولد وریشمن سکنہ افغانستان حال پشاور اور سہیل لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ چمکنی پشاور کو گرفتار کر لیا، جن سے چوری شدہ کوائلز و دیگر اوزار برآمد کی گئی ہیں.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -