صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

 صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی ایک دن میں تین کامیاب کاروائیاں پہلی کاروائی میں 2060 گرام ہیروئن برآمد کر کے دو منشیات سمگلر گرفتار،دوسری کاروائی میں 70 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار،تیسری کاروائی میں مبینہ پولیس کانسٹیبل سمیت تین منشیات سمگلر سے 2400 گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابق وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر سرپرستی محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن،  عدنان شاہد اور ولید خان سب انسپکٹرز نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ حاجی کیمپ کے قریب مسافر گاڑی میں سوار دو منشیات سملگلرز سے تلاشی کے دوران پیٹ سے باندھی 2060 گرام ہیروئن برآمد کی، دونوں ملزمان صادق خان ولد عنایت اور سید محمد ولد گل محمد ساکنان علی مسجد تحصیل جمرود ضلع کیبر کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض SHO تھانہ ایکسائز پشاور کے زیر نگرانی علی جان خان اور شکیل منیر  سب انسپکٹرز نے بمعہ دیگر نفری موٹروے پارک بطرف موٹروے رنگ روڈ پر مشتبہ شخص سے تلاشی کے دوران 70 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کی، ملزم اعظم خان ولد عبدالخالق ساکن بشیر آباد حسن گھڑی پشاور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ تیسری کاروائی کی تفصیلات کے مطابق محمد ریاض SHO تھانہ پشاور، علی جان خان اور شکیل منیر سب انسپکٹرز نے خفیہ اطلاع پر رنگ روڈ موٹروے پارک بطرف اسلام آباد موٹر کار گاڑی نمبری ACC 464 کو روک کر تلاشی کے دوران 2400 گرام چرس برآمد کی، تین ملزمان ندیم شاہد ولد خادم حسین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، سجاد حسین ولد منظور حسین ساکن ضلع جنگ اور عبداللہ ولد افنان خان (مبینہ پولیس کانسٹیبل) ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں کارروائیوں میں مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ منشیات فروشوں کے لئے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔سید حیدر اقبال سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور محمود اسلم وزیر ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز اور صلاح الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -