خیبر،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

خیبر،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ) ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں سیاسی قائدین تاجروں اور عوام کا بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور گریڈ سٹیشن واپڈا حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا *لنڈی کوتل بازار میں بجلی کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما سید مقتدر شاہ آفریدی،کلیم اللہ شینواری،حاجی شاہ محمد شینواری،تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شینواری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے. علاقے میں بجلی کٹینگ کا سلسلہ ختم کی جائے حکومت واپڈا ٹیسکو حکام کی طرف سے روزانہ 6 گھنٹے بجلی فراہمی کا باقاعدہ ارڈر جاری کر دیا گیا ہیں لیکن لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن اور واپڈا حکام کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں 48گھنٹے ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری ہیں. احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر شرکاء نے ٹیسکو چیف اور واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کٹینگ ختم کی جائے اور اگر 2دن کے اندر مزکورہ مسئلہ حل نہ کیاگیا تو لنڈی کوتل کے سیاسی قائدین اور عوام پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیگی اور پاک افغان شاہراہ ہرقسم ٹریفک کے لئے بد کریگی جوکہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا لنڈی کوتل بازار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے موقع پر گریڈیشن عملہ واپڈا حکام اور ٹییسکو حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور لنڈی کوتل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بعد میں پر امن طریقے سے احتجاج ختم کیا گیا۔