مذہبی پارٹیوں اور تنظیموں کا علامہ عبدالحمید کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
چکدرہ (تحصیل رپورٹر) عالم کی موت پوری انسانیت کی قتل ہے شہید مردہ نہیں زندہ ہوتے ہیشہید کے قاتلوں کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا دی جائے موجودہ حکومت اس کے ذمہ وار ہے مولانہ شاہد اللہ علامہ عبد الحمید کے قتل کے خلاف چکدرہ مین احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ، اگر حکمران عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے تو انہیں حکومت کا کوئی حق نہیں، تفصیلات کے مطابق پشاور میں علامہ عبد الحمید کو قتل کرنے کے خلاف گزشتہ رو زچکدرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے جمعیت اہل حدیث ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہ جہان، جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی رحیم اللہ ایڈوکیٹ، انجمن تاجران ادینزئی کے صدر خواجہ فیض الغفور، جمعیت علماء اسلام کے تحصیل امیر مولانا شاہ حسین، مولانا شاہد اللہ امیر جمعیت اہل حدیث دیر لوئر، عبد المعبود یوتھ فورس صدر، لیاقت الملک باچہ، عبید اللہ تاجک جماعت اسلامی یوتھ صدر سمیت کئی دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر مقررین نے ایک عالم دین دین کی قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اسے حکومت و رسیاست کی ناکامی قرار دے دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ عبد الحمید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جاکر قرار واقعی سزاء دی جائے بصورت دیگر عوام کو سڑکوں پر لاکر بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔