فیکٹری ایریا، اوباش کی ساتھیوں سے ملکرحاملہ خاتون سے بداخلاقی

فیکٹری ایریا، اوباش کی ساتھیوں سے ملکرحاملہ خاتون سے بداخلاقی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں سپیشل برانچ میں تعینات درندہ صفت اہلکار نے ساتھیوں سے ملکر حاملہ خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے علاقہ چونگی امر سدھو میں سپیشل برانچ میں تعینات اہلکار نے حاملہ خاتون سے زبردستی بداخلاقی کی۔ ایف آئی آرکے متن کے مطابق منزہ اپنے قریبی عزیز عدنان کو اس کے فلیٹ پر کھانا دینے گئی، کچھ ہی دیر بعد اہلکار عمران اور اکرام بھی فلیٹ میں داخل ہوگئے ملزمان اپنے سامنے عدنان کو منزہ کے ساتھ بداخلاقی کرنے کا کہتے رہے جبکہ عدنان اور منزہ کو اپنے فلیٹ میں لیجا کر برہنہ وڈیوز بھی بناتے رہے۔   وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج فیکٹری ایریا کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اہلکار عمران اور اکرام دونوں کو گرفتار کر لیا   اور جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -