پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن  کے الیکشن، "دی پی ایم ایس یونٹی گروپ"بلا مقابلہ منتخب

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن  کے الیکشن، "دی پی ایم ایس یونٹی گروپ"بلا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے الیکشن 2022 کیلئے الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی، شام 5.00 بجے تک صرف ایک پینل یعنی "پی ایم ایس یونٹی گروپ" پر مشتمل امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جن میں سے نو ید شہزاد مرزا نے برائے صدر عبدالرزاق نے سینئر نائب صدر، احمد رضا بٹ نے جنرل سیکرٹری، آصف حسین مہدی نے،رانا فاروق احمد نے سیکرٹری کوآرڈنیشن،اسد عباس شیرازی نے سیکرٹری اطلاعات اورمیاں حامد رشید نے سیکرٹری خزانہ کیلئے پانچ ہزار روپے فی کس فیس کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اختتامی اوقات تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔اس طرح، پینل "دی پی ایم ایس یونٹی گروپ" پی ایم ایس اے 2022 کو منتخب قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے فرائض راجہ محمد اشرف ایڈیشنل سیکرٹری (DEA)محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور نے انجام دیے۔
پی ایم ایس آفیسرز الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -