کرپشن کے کینسر کیخلاف اجتماعی کردار ضروری، نسل نوکیلئے خوشحال پاکستان چھوڑنا چاہیے: چیئرمین نیب 

کرپشن کے کینسر کیخلاف اجتماعی کردار ضروری، نسل نوکیلئے خوشحال پاکستان ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)نیب نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، نیب کو اپنے آغاز سے اب تک510729 شکایات موصول ہوئیں، 498256 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے،نیب نے 16307 شکایت کی تحقیقات کی منظوری دی ہے،15475 شکایت کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،  نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822 ارب روپے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بر آمد کئے، 3772ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 2508 ریفرنسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا گیا، نیب نے چین کے ساتھ سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،  کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم کا ایک نیا تصور متعارف کرایا،  جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کے بلا امتیازاقدامات نے طاقتوروں کے خلاف نیب کا وقار کئی گنا بڑھا دیا، نیب کا مقصد کرپٹ عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے،  جسٹس (ر)جاوید اقبال شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کا 40 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، ہمیں بدعنوانی کے سرطان کے خلاف جنگ میں اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا،ہمیں نسل نو کے لئے بہترین اور خوشحال پاکستان چھوڑنا چاہیے۔  جمعہ کو نیب نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ معاشرے سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لیے قومی احتساب بیورو اپنی کثیر الجہت حکمت عملی کے ذریعے غیر متزلزل عزم کے ساتھ جہاں مسلسل کوشاں ہے، وہاں اس کی کاوشوں کے قابل ذکر نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔ نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمے اور کرپٹ عناصر سے لوٹی گئی دولت برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ اس وجہ سے، نیب ٹھوس دستاویزی شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق فاضل عدالتوں میں اپنے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہا ہے اور اس کا مجموعی سزا کا تناسب تقریبا 66 فیصد ہے۔ چیئرمین نیب(ر) جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کے بلا امتیازاقدامات نے طاقتوروں کے خلاف نیب کا وقار کئی گنا بڑھا دیا ہے کیونکہ نیب کا مقصد کرپٹ عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی ہے۔چیئرمین نیب نے کہاکہہمیں بدعنوانی کے سرطان کے خلاف جنگ میں اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا جو کہ ہمارے معاشرے کے اخلاقی اقدار کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہمیں نسل نو کیلئے بہترین اور خوشحال پاکستان چھوڑنا چاہیے۔

چیئرمین نیب 

مزید :

صفحہ آخر -